برازیل فٹبال فیڈریشن کے سابق صدر کو رشوت کیس میں 4 برس قید
نیویارک(امت نیوز) امریکا میں برازیل فٹ بال فیڈریشن کے سابق صدر کو رشوت خوری کا جرم ثابت ہونے پر 4 سال قید کی سزا سنادی گئی۔امریکی میڈیا کے مطابق نیویارک کی وفاقی عدالت نے برازیل فٹ بال فیڈریشن کے سابق صدر جوز ماریا میرین کو فیفا رشوت کیس میں 4 سال قید کی سزا سنادی۔ عدالت نے جوز ماریا میرین کو 12 لاکھ ڈالر جرمانہ اور 33 لاکھ ڈالر ہرجانہ ادا کرنے کا بھی حکم دیا۔86 سالہ جوز ماریا میرین پر فٹ بال کے مختلف ٹورنامنٹس کے نشریاتی و اشتہاری حقوق فراہم کرنے کے عوض رشوت خوری کے الزامات ثابت ہوگئے تھے۔