احسان مانی کی بطور ممبر گورننگ بورڈ تعیناتی تاخیر کا شکار

0

اسلام آباد(امت نیوز) چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ کے انتخابی شیڈول کا اعلان آئندہ ہفتے کیا جائے گا۔احسان مانی کی بطور ممبر گورننگ بورڈ تعیناتی کا نوٹی فکیشن تاحال جاری نہ ہو سکا جس کے باعث چیئرمین پی سی بی کی تعیناتی کا معاملہ التوا کا شکار ہے۔وزیراعظم نے احسان مانی کو ممبر گورننگ بورڈ مقرر کرنیکا نوٹیفکیشن جاری کرنا ہے جب کہ وزیراعظم نے مستعفی ممبر اعجاز عارف کی جگہ بھی کسی کو ممبر گورننگ بورڈ بنانا ہے۔ذرائع کے مطابق ممبر بورڈ کا نوٹیفکیشن ہونے کے بغیر چیئرمین پی سی بی کا الیکشن نہیں لڑا جاسکتا۔الیکشن کمشنر پی سی بی نے سوئی سدرن اور کے آر ایل کو اپنے ممبر نامزد کرنے کا خط لکھ دیا جس کی وجہ الیکٹورل کالج پورا کرنے کے لیے تمام ممبر گورننگ بورڈ کا الیکشن کے لیے ہونا ضروری ہے۔دوسری جانب الیکشن کمشنر پاکستان کرکٹ بورڈ جسٹس (ر) افضل نے کرکٹ بورڈ حکام سے ملاقات کی ہے۔بورڈ حکام نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی جانب سے 2 نامزدگیاں ہونے کے بعد چیئرمین کا انتخاب ہوگا جس کے بعد چیف الیکشن کمشنر آئندہ ہفتے الیکشن شیڈول کااعلان کریں گے۔پی سی بی کے مطابق الیکشن کمشنر منصفانہ اور آزادانہ انتخابات کاانعقاد کریں گے۔یاد رہے کہ نجم سیٹھی کے مستعفی ہونے کے بعد سے چیئرمین کاعہدہ خالی ہے اور الیکشن کمشنر پاکستان کرکٹ بورڈ کے قائم مقام چیئرمین بھی ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More