وعدوں کی مانیٹرنگ کیلئے-خان میٹر- ویب سائٹ متعارف
کراچی(ایجنسیاں) وزیراعظم عمران خان کی جانب سے ’نیا پاکستان‘ میں کڑے احتساب کے دعووں کے ساتھ ہی دبئی کے ایک تاجر نے ’خان میٹر‘ کے نام سے ویب سائٹ متعارف کرادی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق سلمان سعید نامی تاجر نے بتایا کہ ویب سائٹ پر عمران خان کی 100دن میں اپنے وعدوں سے متعلق کارکردگی کا ریکارڈ مرتب کیا جا سکے گا۔ انہوں نے کہاکہ ویب سائٹ نئی حکومت کی کارکردگی رپورٹ تیار کرے گی اور اس پر مختلف کیٹیگری مثلاً گورننس، فیڈریشن، اقتصادیات، زراعت، پانی، سوسائٹی اور سیکیورٹی موجود ہیں جہاں پر ہونے والی پیش رفت کی تفصیلات شامل ہوں گی۔