سری لنکا میں سزائے موت شروع-مجرموں میں 5 پاکستانی شامل

0

کولمبو (خبرایجنسیاں)سری لنکا 42 سال بعد سزائے موت پر عمل در آمد کا آغاز کرے گا تاہم منشیات کی اسمگلنگ کے کیس میں گرفتار 5 پاکستانیوں کی سزائے موت پر عمل در آمد کیلئے انہیں اپنے وطن واپس بھیجے گا۔غیر خبررساں ادارے کے مطابق سری لنکا کے صدر کامیتھری پالاسری سینا کا کہنا تھا کہ یہ 5 افراد ان 18ملزمان میں شامل ہیں جن پر منشیات کی اسمگلنگ کے الزام میں سزائے موت سنائی گئی تھی۔ جب کہ عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ منشیات کے جرائم میں ملوث افراد کی سزائے موت پر عمل در آمد کا آغاز 18افراد سے کیا جائے گا جس کی فہرست مجھے جیل سے موصول ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ پاکستان کے نئے وزیر اعظم عمران خان سے 5ملزمان کی پاکستان میں سزا پر عمل در آمد کے حوالے سے بات کریں گے ۔خیال رہے کہ گزشتہ ماہ سری لنکا کے صدر نے اعلان کیا تھا کہ وہ سزائے موت پر عمل در آمد کے حوالے سے عارضی تعطل کو ختم کر رہے ہیں جس پر بین الاقوامی انسانی حقوق کی تنظیموں اور یورپی یونین کی جانب سے سری لنکا سے اپنے فیصلے پر نظر ثانی کی اپیل کی گئی تھی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More