عید پر تفریح گاہوں میں رش- بچے جھولوں سے لطف اندوز ہوئے

0

کراچی(رپورٹ:غلام رسول رند)شہریوں کی بڑی تعداد نے اہل خانہ کے ساتھ مختلف تفریح گاہ کا رخ کیا،بچوں کے ساتھ ساتھ بڑے بھی جھولے اور پلے لینڈ سے لطف اندوز ہوتے رہے،کسی نے چڑیا گھر کا رخ کیا تو کسی نے کلفٹن پلے لینڈ کا رخ کیا۔ عیدالاضحیٰ کے موقع پر شہریوں کی بڑی تعداد نے تعطیلات میں لطف اندوز ہونے کے لئے اہل خانہ کے ساتھ مختلف پلے لینڈ کا رخ کیا،اسی طرح کراچی چڑیا گھر میں شہریوں کا رش دیکھنے میں آیا،چڑیا گھر میں موجود جھولوں سے بچے،بڑے سب لطف اندوز ہوتے رہے، اسی طرح کراچی کلفٹن پلے لینڈ اور شہر کے مختلف مالز میں موجود پلے لینڈ اور گیم زون بھی شہریوں کی تفریح کی وجہ بنی رہی۔امت سے گفتگو کرتے ہوئے شہری کامران کا کہنا تھا کہ عیدالاضحیٰ پر قربانی اور گوشت کی تقسیم کے بعد بچوں اور اہل خانہ کے ساتھ تفریح کے لئے آئے ہیں،ان کا کہنا تھا کہ اہل خانہ کے ساتھ تفریح کے لئے نکلنے کے بہت کم مواقع ملتے ہیں اس لئے گھر والوں کے ساتھ کلفٹن پلے لینڈ آئے ہیں اور جھولوں کی سواری کر کے لطف اندوز ہورہے ہیں۔ دوسری جانب گلی محلوں میں جھولوں سے بھی بچے لطف اندوز ہوئے۔ اس کے علاوہ بچوں نے اونٹ سواری بھی کی۔ جو عید کے سیزن میں گلی محلوں میں آتے ہیں۔ جھولے رنچھوڑ لائن،نشتر روڈ ،لیاری،پاکستان چوک،برنس روڈ،گلستان جوہر،کورنگی ، محمود آباد اور اعظم ٹاؤن سمیت دیگر علاقوں میں لگائے گئے۔ والدین کا کہنا تھا کہ یہ جھولے بچوں کی تفریحی کا سستا ترین ذریعہ ہوتے ہیں جن میں وہ اپنی خرچی سے ہی جھولا جھول لیتے ہیں،یہی وجہ ہے کہ والدین کو بھی ان جھولوں کے لگنے کا بے صبری سے انتظار ہوتا ہے کیونکہ یہ ان کے بچوں کی خوشیوں کا سستا ترین ذریعہ ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More