ضلع کورنگی-شرقی-ملیر میں ساڑھے 8لاکھ آلائشیں ٹھکانے لگائی گئیں

0

کراچی(بزنس رپورٹر) ضلع کورنگی، شرقی اور ملیر میں عید کے تینوں ایام میں تقریبا ساڑھے 8لاکھ آلائشیں ٹھکانے لگائی گئیں۔علاقوں میں چونے کا چھڑکا کیا گیا۔ وزیر بلدیات نے دورہ کر کے کاموں کا جائزہ بھی لیا۔تفصیلات کے مطابق بلدیہ کورنگی کے چیئرمین سید نیئر رضا نے ضلع کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔انہوں نے وائس چیئرمین احمر علی، ایم سی شاہد علی و دیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ عید الاضحی کے ایام میں 3لاکھ سے زائد آلائشوں کو اٹھا کر ٹھکانے لگایا گیا۔یہ کام بہت کم لاگت میں مکمل کیا گیا، جو ایک ریکارڈ ہے۔ڈسٹرکٹ کورنگی میں37یونین کونسلز ہیں۔ آلائشیں اٹھانے کیلئے1061گاڑیاں استعمال کی گئی۔ پورے ضلع میں 15کلیکشن پوائنٹ بنائے گئے تھے۔انہوں نے کہا کہ آلائشیں دفن کرنے کے لئے 4خندقیں بنائی گئی تھیں۔پہلے دن1 لاکھ 64ہزار، دوسرے دن 1لاکھ اور تیسرے دن 60ہزار آلائشیں اٹھائی گئیں۔فی آلائش اٹھانے پر66روپے خرچہ آیا۔ دریں اثنا وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے چیئرمین بلدیہ ملیر جان محمد بلوچ کے ہمراہ قائدآباد اور مجید کالونی کلیکشن پوائنٹ پر آلائشوں کو اٹھا کر محفوظ طریقے سے ٹھکانے لگانے کے کام کا جائزہ لیا۔اس موقع پر میونسپل کمشنر عمران اسلم و دیگر بھی موجود تھے۔سعید غنی نے اقدمات پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے کہا ہے کہ مشکل سے مشکل کام بھی اگر متحد ہوکر کیا جائے تو وہ آسان ہوجاتا ہے۔جان محمد بلوچ نے کہا کہ بلدیہ ملیر کی13یوسیز میں ایک لاکھ 51ہزار سے زاہد آلائشیں اٹھاکر سائنسی و محفوظ طریقے سے دفنانے کا ریکارڈ کامیابی ہے۔ ملیرمیں قربانی کے15منٹ کے اندر آلائشوں کواٹھانے کا ریکارڈ کارکردگی مظاہرہ کیا گیا۔ آلائشوں کو اٹھا کر چونے کے چھڑکاؤ اور جراثیم کش ادویات کااسپرے بھی کیا گیا۔وزیر بلدیات نے بلدیہ شرقی کے چیئرمین معیدانور کے ہمراہ چائنا گرائونڈ، کشمیر روڈ اور حکیم سعید گرائونڈ گلشن اقبال میں آلائشیں ٹھکانےلگانے کے کام کا معائنہ کیا۔ چیئرمین نے کہاکہ عید ایام میں 3لاکھ75ہزار آلائشیں اٹھائی گئیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More