معروف بھارتی صحافی کلدیپ نائر 95 سال کی عمر میں چل بسے

0

نئی دہلی(صباح نیوز)معروف بھارتی صحافی کلدیپ نائر 95 سال کی عمر میں چل بسے۔وہ 14 اگست 1923 کو سیالکوٹ میں پیدا ہونے والے کلدیپ نائر نے تقسیم کے بعد بھارت منتقل ہونے سے قبل لاہور سے قانون کی ڈگری حاصل کی۔کلدیپ نائر1990 میں برطانیہ میں بھارت کے ہائی کمشنر بھی رہ چکے ہیں جبکہ انہیں بھارتی ایوانِ بالا (راجیا سبھا)کے رکن کے طور پر بھی نامزد کیا گیا تھا۔ کلدیپ نائر نے 15 کے قریب کتابیں لکھیں، جن میں انڈیا آفٹر نہرو، ایمرجنگ ری ٹولڈ اور بیونڈ دی لائنز شامل ہیں جب کہ صحافت میں خدمات پر لائیو ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے بھی نوازا گیا، انہوں نے سوگواران میں ایک بیوہ اور 2 بیٹوں کو چھوڑا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More