اعتزاز احسن معافی مانگیں- پرویز رشید
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ن لیگ کے رہنما اور سابق وزیر اطلاعات پرویز رشید کا کہنا ہے کہ اعتزاز احسن پہلے اڈیالہ جیل جا کرنواز شریف سے ان کی اہلیہ کلثوم نواز سے متعلق اپنے الفاظ پر معافی مانگیں تو ان کے صدارتی اُمیدوار کی حیثیت سے حمایت پر غور کیا جائے گا۔میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا ن لیگ نے فی الحال صدارتی اُمیدوار کے نام کو حتمی شکل نہیں دی ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ سال جون میں اعتزاز احسن نے کہا تھا کہ کلثوم نواز وینٹی لیٹر پر ہیں جس کے بعد علاج ممکن نہیں۔