ضمنی انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن کا سندھ ہائیکورٹ کو خط
اسلام آباد (خبر ایجنسیاں )ضمنی انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے سے متعلق الیکشن کمیشن نے سندھ ہائی کورٹ کو اپیلٹ ٹریبونل کے قیام کیلئے خط لکھ دیاہے۔سندھ ہائی کورٹ کو خط لکھے گئے خط میں ضمنی انتخابات کیلئے کراچی اور سکھرمیں اپیلٹ ٹریبونل بنائے جانے کا کہا گیا ہے ،خط میں سندھ میں دو صوبائی اور ایک قومی اسمبلی کی نشست پرضمنی انتخابات ہونے کا حوالہ بھی دیا گیا ہے ۔واضح رہے کہ این اے 243 عمران خان کی جانب سے نشست چھوڑنے پر خالی ہوئی ہے، جبکہ سندھ کے صوبائی حلقوں 87ملیر اور30 میں بھی ضمنی انتخاب ہونا ہے۔ضمنی انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی 28اگست سے30اگست تک وصول اور جمع کرائے جاسکتے ہیں۔