کل بھوشن کیخلاف کیس جیتنے کی بات نہیں کی-شاہ محمود قریشی
اسلام آباد(اے پی پی ؍آن لائن) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے جمعہ کو دفتر خارجہ میں وزیر اعظم عمران خان کو ملکی خارجہ پالیسی کے حوالے سے بریفنگ کے بعد پریس کانفرنس میں وضاحت کی کہ انہوں نے کلبھوشن کا کیس عالمی عدالت میں جیت جائیں گے۔ خبر ایجنسی اے پی پی کے مطابق کلبھوشن کے حوالے سے شاہ محمود نے کہا کہ میں نے یہ نہیں کہا تھا کہ ہم کیس جیتیں گے۔میں نے کہا تھا کہ ہم اپنا موقف بہتر انداز میں پیش کرینگے۔یاد رہے کہ جمعرات کو ملتان میں شاہ محمود قریشی کی صحافیوں سے گفتگو کے حوالے سے نجی ٹی وی چینلز نے رپورٹ کیا تھا کہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ہمارے پاس کلبھوشن کے خلاف ٹھوس ثبوت ہیں، امید ہے کلبھوشن کیس میں ہمیں بین الاقوامی عدالت میں فتح ملے گی۔