نواز شریف نے لیگی صدارتی امیدوار لانے کی ہدایت کردی

0

لاہور(نمائندہ خصوصی)جیل میں قید مسلم لیگ( ن) کے قائد نواز شریف نے پارٹی رہنماؤں کو اپنی جماعت کے صدارتی امیدوار کو آگے لانے پرزور دیتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ آج مری میں اپوزیشن کے سا تھ ہونے والے اجلاس کے بعد انہیں پیر کے روز عدالت میں پیشی کے موقع پر پیش رفت کی رپورٹ دی جائے ۔”ا مت“کے ذرائع کے مطابق نوازشریف نے جمعہ کے روز جیل میں ملاقات کے لئے آنے والے رہنماؤں سے ملکی سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیااور کہاکہ پی پی کا صدارتی امیدوار صرف اس صورت میں قبول کیاجائے گا جب وہ انتہائی قابل احترام اور غیر متنازعہ شخصیت کو سامنے لائے گی ۔ذرائع کے مطابق قابل احترام شخصیت کے طور پر رضا ربانی اورسید خورشید شاہ کا نام قابل قبول ہوسکتا ہے ان ذرائع کے مطابق نواز شریف پی پی کی طرف سے وزارت عظمیٰ کے الیکشن میں دغا دینے پر ناراض ہیں اور چاہتے ہیں کہ پی پی پر بھی زور دیا جائے کہ وہ بھی اپنی مرضی سے امیدوار سامنے نہ لائے اگر لانا چاہے تو ایسا امیدوار لائے جس کے لئے اپوزیشن کی دوسری جماعتیں خصوصاً مسلم لیگ نواز کو بھی اطمینان ہو۔ ذرائع کے مطابق نوازشریف کی خواہش ہے کہ نواز لیگ کاامیدوار برائے صدر سامنے آئے۔ واضح رہے کہ مسلم لیگ نواز کے قومی اسمبلی میں 86 ووٹ، سینٹ میں 23 ووٹ جبکہ صوبائی اسمبلیوں میں مجموعی طورپر 9 ووٹ موجود ہیں جو صدارتی امیدوار کو پڑیں گے ۔ اس لئے ن لیگ کی ووٹوں کے اعتبار سے پوزیشن پی پی سے بہتر ہے، دوسری جانب نوازشریف نے پارٹی رہنماؤں کے سا تھ ضمنی انتخابات کے حوالے سے بھی ابتدائی بات چیت کی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More