پاکستانی نژادبرطانوی خاتون شیرف کیلئے ناروے کاخصوصی ایوارڈ

0

مانچسٹر(امت نیوز) گریٹر مانچسٹر کی ہائی شیرف پاکستانی نژاد ڈاکٹر روبینہ شاہ کو یونین ناروے کی جانب سے خصوصی اعزاز سے نوازا گیاہے۔ ڈاکٹر روبینہ شاہ کا تعلق راولپنڈی سے ہے ،وہ برطانیہ میں اپنی کاؤنٹی کی پہلی پاکستانی نژاد ہائی شیرف ہیں۔ ڈاکٹر روبینہ پیشے کے لحاظ سے مانچسٹر یونیورسٹی کی سینئر لیکچرار ہیں، انہیں ان کی خدمات کی بدولت ملکہ برطانیہ نے ہائی شیرف کے عہدے پر فائز کیا ۔پاکستان یونین ناروے کی جانب سے اوسلو میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ناروے کے وزیر ثقافت ٹرائن اسکائی گرینڈے نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔تقریب میں ڈاکٹر روبینہ شاہ کو متحدہ ریاست کے لیے بہترین رضاکارانہ خدمات انجام دینے پر خصوصی اعزاز سے نوازا گیا۔اس موقع پر نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے روبینہ شاہ نے کہاکہ یہ ایوارڈ وصول کرنا اُن کے لیے اعزاز کی بات ہے اور تاریخی عوام کا کسٹوڈین ہونا، اپنا کردار ادا کرنا اور گریٹر مانچسٹر کے افراد کے لیے دیانتداری، انسانیت اور خلوص سے خدمات انجام دینا ایک بہت بڑا استحقاق ہے۔ ہمیں اپنی ماضی کی غلطیوں سے سیکھنا چاہیے اور کوشش کرنی چاہیئے کہ مستقبل میں اسے دہرایا نہ جائے۔ ایوارڈ تقریب میں محترمہ سیدہ کوثر اور منور شرقپوری کو بھی برطانیہ اور ناروے میں اردو میڈیا کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرنے پر ایوارڈ دیئے گئے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More