لاہورمیں چھت گرنے سے بہن بھائی جاں بحق

0

لاہور (خبرایجنسیاں) صوبائی دارلحکومت کے علاقہ یوحنا آباد میں بوسیدہ مکان کی چھت زمین بوس ہوگئی جس کے نتیجے میں ایک ہی گھرکے 2 چراغ بجھ گئے جبکہ ماں کی حالت تشویش ناک ہے ۔ بتایا گیا ہے کہ یوحنا آباد کے علاقے میں جاں بحق ہونے والی سات سالہ سمرن اور 9 سالہ چاہت اپنی والدہ چندا بی بی کے ہمراہ متاثرہ کمرے میں موجود تھیں کہ اچانک زور دار دھماکے سے مکان کی چھت نیچے آن گری، جس کے ملبے تلے دب کر دونوں بچیاں سمرن اور چاہت جاں بحق ہو گئیں جبکہ ان کی والدہ چندا زخمی ہو گئی۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں جنہوں نے جاں بحق ہونے والیی دونوں بچیوں کی نعشیں ملبے سے نکال کر ان کی والدہ چندا کو فوری طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ مالک مکان گھر کی چھت پر مرمت کا کام کر رہا تھا کہ اچانک چھت زمین بوس ہو گئی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ شواہد اکٹھے کئے اور واقعے کو حادثہ قرار دے کر لاشیں ورثا کے حوالے کر دیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More