منی لانڈرنگ کیس میں زرداری اورفریال چوتھی بارطلب

0

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) ایف آئی اے نے 35 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کے معاملے میں آصف زرداری اورفریال تالپورکو چوتھی مرتبہ طلب کرلیا۔ آصف زرداری اورفریال تالپورکو ایف آئی اے کی جانب سے 3 مرتبہ طلب کیا گیا تھا تاہم وہ پیش نہیں ہوئے، جس کے بعد ایف آئی اے نے دونوں شخصیات کوچوتھی مرتبہ طلب کرلیا ہے، آصف زرداری اورفریال تالپور کو بھجوائے گئے نوٹس میں ہدایت دی گئی ہے کہ وہ27اگست کو ایف آئی اے ہیڈ کوارٹراسلام آباد میں متعلقہ تفتیشی افسران کے سامنے پیش ہوں۔کراچی کی بینکنگ عدالت17اگست کو منی لانڈرنگ کیس میں آصف زرداری سمیت دیگرملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرچکی ہے، عدالت نے ایف آئی اے کوحکم دیا تھا کہ تمام ملزمان کو 4 ستمبرتک گرفتار کرکے پیش کیا جائے تاہم آصف زرداری نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت کرا رکھی ہے۔دوسری جانب کراچی کی ماتحت عدالت نے آصف زرداری کے قریبی دوست اور اومنی گوپ کے سربراہ انور مجید کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کردی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More