پیر گوٹھ میں شہری ہائی وولٹیج تاروں کی خود مرمت پر مجبور
خیرپور (این این آئی)خیرپور کے دیہی علاقوں میں بجلی کے ہائی ولٹیج تاروں کی شہریوں سے مرمت کرائے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔پیرجوگوٹھ کے فیڈر نور پور کی تاروں کی مرمت کی وڈیو منظر عام پر آگئی، ویڈیو میں مقامی افراد احتیاطی تدابیر کے بغیر کھمبوں پر چڑھ کر تاریں لگاتے دیکھے جاسکتے ہیں۔مقامی افراد کا کہناہے کہ تاریں گر جانے پر واپڈا والے کہتے ہیں آپ خود تار لگالئے۔ واضح رہے کہ 15 روزقبل تاریں گرنے سے ایک لڑکا جاں بحق اور ایک بھینس ہلاک ہوگئی تھی۔ دوسری جانب ترجمان سیپکو کا کہنا ہے کہ کوئی افسر ایسے کاموں میں ملوث ہوا تو سخت کارروائی کریں گے۔