گستاخان رسول ؐاسلام اور پاکستان کے دشمن ہیں-مفتی غلام غوث بغدادی
کراچی(امت نیوز)تحریک لبیک سندھ کے امیر مفتی غلام غوث بغدادی، علامہ رضی حسینی اور علامہ بلال نے کہا ہے کہ گستاخان رسول ؐاور منکرین ختم نبوت اسلام اور پاکستان کے دشمن ہیں۔وفاقی حکومت نے گستاخانہ خاکوں پر عوام کے مطالبے پر عمل نہ کیا تو وہ ن لیگ کی حکومت کے حشر کو سامنے رکھے۔انہوں نے کہا کہ ناموس مصطفےٰ ؐکے تحفظ کیلئے سیدنا صدیق اکبرؓ کے فیصلوں پر عمل کرنا ہوگا۔