ریلوے ورکرز یونین کی نومنتخب وزیر اعظم عمران اور وزیر ریلوے شیخ رشید کو مبارکباد

0

کراچی (پ ر)ریلوے ورکرز یونین نے نومنتخب وزیراعظم عمران خان ، چاروں وزائے اعلیٰ اور وزیرریلوے شیخ رشیدکو مبارک باد دی ہے مزدور رہنما منظوررضی کی زیر صدارت ریلوے ورکرز یونین کا اجلاس ہوا ۔ جس میں نسیم رائو ، نیر عباسی ، وحید اسلم ، غلام علی بٹ، امجد خان ، سرورمغل ، مظہر بخاری، رائو عاطف ودیگر عہدیداران نے شرکت کی ۔اجلاس میں نئی حکومت سے مطالبہ کیاگیا کہ وہ اپنے منشور کے مطابق ملک سے کرپشن ، جاگیرداری اور وڈیرہ شاہی کا خاتمہ کریں انہوں نے امید ظاہر کی کہ وزیر ریلوے شیخ رشید تمام ٹرینیں بحال کرانے سمیت ریلوے کی اراضی سے قبضہ ختم کرائیں گے اور محکمہ کی خالی اسامیوں پر ریٹائرڈ اورفوت شدہ ملازمین کے بچوں کو بھرتی کرینگے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More