ڈائریکٹر ڈائریکٹوریٹ پرائیویٹ انسٹی ٹیوشن صالح بھٹو انتقال کرگئے
کراچی(اسٹاف رپورٹر)ڈائریکٹوریٹ پرائیویٹ انسٹیٹیوشن کے ڈائریکٹر صالح محمد بھٹو طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے ۔وہ چند ماہ قبل گریڈ 18 سے ترقی پاکر گریڈ 19 میں ڈائریکٹر تعینات ہوئے تھے۔وہ کینسر کے باعث مقامی اسپتال میں زیر علاج تھے۔ان کی نماز جنازہ آج 9 بجے آبائی گاؤں دادو کے شہر بھان سید آباد کے نواحی گاؤں کنری میں ادا کی جائے گی۔مرحوم نے سوگوروں میں 2 بیوہ اور بچوں کو چھوڑا ہے ۔ڈی جی پرائیویٹ انسٹیٹیوشن منسوب صدیقی، رجسٹرار رافعہ جاوید ملاح اور ڈپٹی ڈائریکٹر عبدالرزاق قاضی نے اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت کی دعا کی ہے ۔