صدر کیلئے زرداری سمیت پی پی کے 6 ناکام

0

کراچی (اسٹاف رپورٹر) صدار کے لئے پیپلزپارٹی کے سینئر رہنماؤں نے 6سے زائد نام شارٹ لسٹ کرکے پارٹی کی اعلیٰ قیادت کو دے دئیے ہیں جن میں سے تین ناموں کا انتخاب پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور شریک چیئرمین آصف علی زرداری کریں گے اور وہ تین نام مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کو دئیے جائیں گے۔ اس ضمن میں باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز صدارتی انتخاب کے حوالے سے منعقدہ اپوزیشن جماعتوں کی اے پی سی اپوزیشن کی جانب سے مشترکہ امیدوار رائے پر اتفاق کے ساتھ یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ اپوزیشن کی جانب سے مشترکہ امیدوار پیپلزپارٹی سے ہوگا اور اس ضمن میں پیپلزپارٹی کی قیادت کے نام تجویز کرکے مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہباز شریف کو دے گی جن میں سے میاں شہباز شریف کسی بھی ایک نام کا انتخاب کرکے اس کا اعلان کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی کی اعلیٰ قیادت چاہتی ہے کہ اپوزیشن مل کر کسی ایسے امیدوار کو صدر منتخب کرائے جو پی ٹی آئی کی حکومت کو اپنے قانونی اختیارات کے دائرے میں رہتے ہوئے ٹف ٹائم دے سکے اسی وجہ سے پی پی پی کی قیادت نے چوہدری اعتزاز احسن کا نام آگے بڑھایاتھا تاہم مسلم لیگ ن کے اعتراضات کے بعد پیپلزپارٹی کے سینئر رہنماؤں نے صدارتی امیدوار کے لئے تقریباً 6شارٹ لسٹ کئے ہیں جن چوہدری اعتزاز احسن کا نام سر فہرست رکھا گیا ہے جبکہ دیگرناموں میں سابق چیئرمین سینٹ اور موجودہ سینٹر رضا ربانی، سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی، سابق وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ ، سابق وزیراعلیٰ سندھ اور موجودہ ایم این اے آفتاب شعبان میرانی کے سا تھ سابق صدر مملکت آصف علی زرداری کانام بھی شامل ہے ۔ ذرائع نے پارٹی کی سینئر قیادت کی مشاورت سے اس میں ایک دو اور ناموں کا اضافہ بھی ہوسکتا ہے کہ زیادہ تر پیپلزپارٹی کی اعلیٰ قیادت جو نام تجویز کرسکتی ہے ان میں چوہدری اعتزازاحسن کے سا تھ آصف علی زرداری اور رضا ربانی کا نام آگے لانے کا زیادہ امکان ہے تاہم اس سلسلے میں حتمی فیصلہ پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کریں اور سلسلے میں آج نواز لیگ کے صدر شہباز شریف کو آگاہ کرنے کا امکان ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More