بھارت 46 ہزار کروڑ کے جنگی ہیلی کا پٹرز و دیگر سامان حرب خریدے گا
نئی دہلی(خبر ایجنسیاں)کیرالہ اور دیگر ریاستوں میں بارش و سیلاب کی تباہ کاریوں کے باوجود بھارتی جنگی جنون کم نہ ہوا۔ ڈیفنس اکیوزیشن کونسل نے 46 ہزار کروڑ کا جدید جنگی سامان خریدنے کی منظوری دیدی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست کیرالہ اور دیگر صوبوں میں بارش، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ نے تباہی مچادی ہے لیکن بھارتی حکومت نے لاکھوں سیلاب متاثرین کی مدد کے بجائے جدید جنگی سامان کی خریداری کا فیصلہ کیاہے، جس میں بحریہ کیلئے21ہزار کروڑ کے 111جدید ہیلی کاپٹرز کے علاوہ جدید میزائل، ریڈار اور دیگر سامان حرب خریدا جائے گا۔