ڈیرہ بگٹی کے مختلف علاقوں سے 23شرپسند گرفتار اسلحہ برآمد

0

کوئٹہ (نمائندہ خصوصی )سیکورٹی فورسز اور لیویز نے ڈیرہ بگٹی کے مختلف علاقوں سنگسیلہ پیرکوہ اور ٹوبہ نوحقانی میں کاروائی کرتے ہوئے 23 مبینہ شرپسند گرفتارکرکے ان کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرلیا برآمد کئے گئے گولہ بارود میں دس کلو بارود 17 کلاشنکوف 4 راکٹ اور سینکڑوں راونڈز شامل تھے گرفتار ہونے والے مبینہ شرپسندوں میں محمد دوران نور احمد کہیری خان مہراللہ نوراحمد محمد رضا محمد علی نیاز محمد زہرو خان توکل شاہ جہان میرمحمد رحمت اللہ ابراہیم محمد علی مصری خان غلام مصطفی شیر محمد جاوید مری سائیں بخش مری مہراللہ غلام علی حمل خان اور شجہ خان نوثانی بگٹی شامل تھے۔ علاوہ ازیں علاوہ ازیں تفتان میں غیر قانونی طور پر ایران میں داخل ہونے والے مزید 320پاکستانی تارکین وطن گرفتار کر لیا ایرانی حکام نے گرفتار افراد کو تفتان سرحد پر ڈی پورٹ کرکے لیویز کے حوالے کردیا گیا۔ گرفتار تارکین وطن بہتر روزگار کی تلاش میں ایران کے راستے یورپ جانا چاہتے تھے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More