ایرانی پراپیگنڈے سےتعلق کے شبہ میں 39 یوٹیوب چینل بند

0

واشنگٹن (این این آئی)انٹرنیٹ سرچ انجن گوگل نے کہا ہے کہ اس نے یوٹیوب پر 39 ایسے چینلز کی نشاندہی ہونے کے بعد جن کا تعلق ایرانی حکومت کی سرپرستی میں چلنے والے نشریاتی اداروں سے تھا، انہیں بند کر دیا ہے۔ 39 یوٹیوب چینلز کے ساتھ ساتھ 6 بلاگر اکاوٴنٹ اور 13 گوگل پلس اکاوٴنٹ بھی بند کر دیے ۔امریکی ٹی وی کے مطابق گوگل نے اپنی ایک پوسٹ میں کہا کہ ان موضوعات پر ہماری تحقیقات کا سلسلہ جاری ہے اور ہم اپنے نتائج امریکہ اور دوسری جگہوں پر قانون نافذ کرنے والے اداروں اور دیگر متعلقہ حکومتی عناصر سے شیئر کریں گے۔گوگل نے انٹیلی جینس معلومات کے حصول کے لیے ایک سائبر سیکیورٹی کمپنی فائر آئی سے رابطہ کیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More