مریم اورنگزیب کی 2 نئے سرکاری چینل لانچ کرنے میں مدد کی پیشکش
لاہور (امت نیوز )نوازلیگ کی رہنما اور سابق وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے سرکاری ٹی وی کے مزید 2نئے چینلز متعارف کروانے میں حکومت کو مدد کی پیشکش کردی۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے پی ٹی وی کے مزید دو چینلز لانچ کرنے کا فیصلہ کیاہے ، جن میں سے ایک سپورٹس چینل ہو گا جو کرکٹ کے علاوہ باقی تمام کھیل دکھائے گا اس پر بچوں کے لیے بھی خصوصی پروگرام چلائے جائیں گے جبکہ پی ٹی وی سپورٹس کا نام تبدیل کرتے ہوئے اسے پی ٹی وی کرکٹ بنانے کافیصلہ کیا گیاہے ۔ہر قسم کی تجاویز کو خوش آمدید کہا جائے گا ۔