موٹر وے افسران و اہلکاروں کیلئے فلاحی اسکیمیں جلد مکمل کی جائیں گی-عامر ذوالفقار

0

کراچی (اسٹاف رپورٹر) آئی جی موٹرویز اینڈ نیشنل ہائی وے پولیس عامر ذوالفقار نے کہا ہے کہ افسران و اہلکاروں کی میڈیکل سہولیات، ہاؤسنگ اسکیم اور ویلفیئر فنڈ اسکیم جلد مکمل کی جائیں گی۔ اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ پنجاب گروپ آف کالجز اور موٹروے پولیس کے درمیان معاہدہ طے پایاہے، جسکے تحت موٹروے پولیس افسران و اہلکاروں کے شہدا کے بچوں کی اسکول فیس میں 100فیصد رعایت دینے پر اتفاق طے پاگیا۔ زخمی اہلکاروں کے بچوں کی فیس میں 50فیصد، جبکہ حاضر سروس اہلکاروں کے بچوں کی اسکول فیس میں 25فیصد رعایت دی جائے گی۔ اقدام سے افسران و اہلکاروں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More