وزیرستان پر امریکی پروپیگنڈہ پاک فوج نے مسترد کردیا

0

راولپنڈی(امت نیوز) وزیرستان پر امریکی نشریاتی ادارے کا پروپیگنڈہ پاک فوج نے مسترد کردیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ وائس آف امریکا دیوا نے من گھڑت رپورٹنگ کی روایت برقرار رکھی ہے شمالی وزیرستان میں فورسز کے ہاتھوں کوئی شخص جاں بحق یا زخمی نہیں ہوا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق کسی کورٹ مارشل کی کوئی یقین دہانی نہیں کرائی گئی۔ حقائق جاننے کے لیے انکوائری کا حکم دے دیا گیا ہے۔میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ امریکی نشریاتی ادارے کی خبر جھوٹ پرمبنی ہے، وزیرستان کے لوگ پر امن ہیں اور علاقے میں امن کو ترجیح دیتے ہیں۔واضح رہے کہ وائس آف امریکا دیوا نے یہ دعویٰ کیا تھا کہ ’’ایم این اے محسن داور نے حکام کی طرف سے کیپٹن ضرارجن کے ہاتھوں مبینہ طور پر ایک بچے کا احتجاج کے دوران قتل ہوا کے کورٹ مارشل کی یقین دہانی کے بعد احتجاجی دھرنا ختم کرنے کا اعلان کیاہے۔‘‘ امریکی نشریاتی ادارے کےمطابق اتوار کے روزدھرنا ختم کردیا گیا۔ حکام نے قبائلی جرگے کا یہ مطالبہ بھی تسلیم کرلیا ہے کہ تشدد یا دہشت گردی کے کسی بھی واقعے کے ردِ عمل میں گھر گھر تلاشی نہیں لی جائے گی اور عام لوگوں کو گرفتار نہیں کیا جائے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More