چھاپے کی اطلاع پر ٹھٹھہ سے اومنی گروپ غائب
ٹھٹھہ /گھوٹکی (نمائندگان) چھاپے اطلاع پر ٹھٹھہ سے اومنی گروپ غائب ہوگیا ۔ کچے کے علاقے میں مقامی لوگوں کی 500ایکڑ زمین پر 4سال سے قابض تھے ۔ تفصیلات کے مطابق ضلع بدین میں موجود کھوسکی شوگر مل پر ایف آئی اے کی جانب سے کارروائی تمام ریکارڈ ضبط کرکے ساتھ لے جانے کے بعد کی خبر ملتے ہی ٹھٹھہ کے علاقے میں مقامی لوگوں کی زمین پر اومنی گروپ نے پولیس کی مدد سے قبضہ کرکے لوگون کو بے دخل کردیا تھا اور گزشتہ 4 برسوں سے مذکورہ زمین پر موجود تھے مگر ایف آئی اے کی کارروائی کے بعد اومنی گروپ کے تمام افراد زمین چھوڑ کر چلے گئے ۔کچی 500 ایکڑ سے زائد زمین پر ان کا قبضہ تھا ۔مذکورہ زمین پر اومنی گروپ کی ٹریکٹر اور دیگر مشینری موجود ہے ۔مقامی لوگوں کا کہناہے کہ اللہ کی لاٹھی بے آواز ہوتی ہے ہماری بچوں کی روزگار پر بااثر افراد نے قبضہ کرلیا تھا آج حکومت کارروائی کے بعد زمین خالی ہوگئی ہے ۔