بھارت سے ایشیا کپ میچ کا بے صبری سے انتظار ہے- امام

0

لاہور (امت نیوز) نوجوان بیٹسمین امام الحق کا کہنا ہے کہ ایشیا کپ میں بھارت کے خلاف میچ کا بے تابی سے انتظار کررہا ہوں۔روایتی حریف کے خلاف سنچری اسکور کرکے ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کرنے کی بھی خواہش ہے۔ ایک انٹرویو میں اوپنر امام الحق کا کہنا تھا کہ جب کرکٹ کا آغاز کیاتھا تو یہ سوچا بھی نہیں تھا اتنی جلد خواب پورے ہوجائیں گے۔ بھارت کے خلاف کھیلنا اور پرفارم کرنا سبھی کرکٹرز کا خواب ہوہا ہے، میری بھی تمنا ہے کہ ایشیا کپ میں بھارت کے خلاف کھیلنے کا موقع ملے اور اس میچ کو اپنے لئے یادگار بناؤں۔ امام الحق نے کہا کہ ساتھی کرکٹرز کے مطابق بھارتی ٹیم کے خلاف میچ میں پریشر عروج پر ہوتا ہے لیکن میں اس بات پر یقین رکھتا ہوں کہ پریشر میں ہی پرفارم کرکے بڑا کھلاڑی بنتا ہے۔ لوگ ایسی ہی اننگز کو مدتوں یاد رکھتے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More