ڈیپارٹمنٹ ٹیموں کا خاتمہ بحران پیدا کریگا-عبدالقادر

0

لاہور (امت نیوز ) کرکٹ کے بعد سیاسی میدان میں حریفوں کو کلین بولڈ کرنے والے وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے ساتھی کھلاڑی عبدالقادر کا کہنا ہے کہ ڈیپارٹمنٹ کی ٹیموں کا خاتمہ نہیں کرنا چاہیے، اس کا سیاسی اور معاشی طور پر نقصان ہو گا۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق چیف سلیکٹر عبدالقادر نے کہا کہ ریجنز کی کرکٹ شروع کرنے کے لیے ڈیپارٹمنٹ ٹیموں کو ختم کرنا اچھا فیصلہ نہیں ہو گا، اس پر گریٹ ڈیبیٹ کا ہونا انتہائی ضروری ہے۔لیجنڈری عبدالقادر نے نامزد چیئرمین احسان مانی کو ویلکم کرتے ہوئے نجم سیٹھی کو ایک بار پھر گگلی پر بولڈ کر دیا، سابق لیگ سپنر نے لیجنڈری اوپنر نوجوت سنگھ سدھو کی پاکستان آمد پر بھارت بھر میں واویلا کیے جانے کی سخت الفاظ میں مذمت کی۔ دوسری جانب سابق کپتان عامر سہیل کا کہنا ہے کہ تبدیلی کی کوئی خاص امید نہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More