پی سی بی گورننگ بورڈ سیٹھی اینڈ کمپنی کا صفایا
لاہور(امت نیوز)پی سی بی گورننگ بورڈ سیٹھی اینڈ کمپنی کا صفایا ہوگیا۔ جبکہ چیئرمین الیکشن کیلئے ممبرز کی تعداد مکمل ہوگئی ہے۔یوں احسان مانی آئندہ چیئرمین بن جائینگے۔اس سے قبل وزیر اعظم پاکستان و پی سی بی کے پیٹرن انچیف عمران خان کی طرف سے پی سی بی گورننگ بورڈ کے نامزد کئے گئے دو نئے ممبران احسان مانی اور اسد علی خان کی تعیناتی کے بارے میں وفاقی حکومت نے باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کردیا،احسان مانی آئی سی سی کے سابق صدر رہ چکے ہیں اور گورننگ بورڈ کے ممبران کی اکثریت کی حمایت حاصل ہونے کی وجہ سے چیئرمین پی سی بی کے انتخابات میں ان کی کامیابی یقینی ہے جبکہ اسد علی خان چارٹرڈ اکائونٹنٹ ہیں اور انہیں کنسلٹینسی کا تیس سال کا تجربہ ہے، وہ پبلک اور پرائیویٹ سیکٹرز میں 400پراجیکٹس میں لیڈ پارٹنر کی ذمہ داریاں نبھا چکے ہیں اور اس وقت بھی کئی سو پراجیکٹس میں اپنے فرائض سر انجام دے رہے ہیں، آئی پی سی منسٹری کی جانب سے جاری کئے گئے نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم و پیٹرن انچیف پی سی بی عمران خان نے پی سی بی کے 2014کے آئین کے تحت بطور پیٹرن انچیف پی سی بی اپنے اختیارت کا استعمال کرتے ہوئے احسان مانی اور اسد علی خان کو پی سی بی گورننگ بورڈ کا رکن نامز کیا ہے۔