علیم خان نے حلف سے قبل اپنی کمپنیوں کے عہدوں سےمستعفی
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)تحریک انصاف پنجاب کے صدرعلیم خان نے پنجاب کابینہ میں سینئر وزیر کے طور پر حلف اٹھانے سےقبل اپنی کمپنیوں میں عہدوں سے مستعفی ہو گئے ہیں۔علیم خان کا کہنا ہے کہ اب ان کا کاروبار سے کوئی تعلق نہیں ہوگا۔وہ صرف اور صرف پنجاب کی بہتری اور نئے پاکستان کے لئے کام کریں گے۔