سندھ کی تباہی کی ذمہ دار پیپلزپارٹی ہے – ایازمیمن موتی والا
کراچی (پ ر) کراچی تاجر الائنس کے چیئرمین ایاز موتی والا نے کہاہے کہ تھرپارکر میں کئی سال سے موت کا رقص جاری ہے ۔ اسپتالوں میں ادویات اور بنیادی سہولیات نہ ہونے کے باعث معصوم موت کے منہ میں جارہے ہیں ۔ انہوں نے سندھ کی تباہی کا ذمہ دار پیپلزپارٹی کو ٹہراتے ہوئے کہاہے کہ پیپلزپارٹی کے ہوتے ہوئے صوبہ بھی ترقی نہیں کرسکتا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کریم آفس میں تاجر الائنس کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ان کا کہنا تھاکہ عید گزرجانے کے بعد بھی رکاچی اور سندھ کے بیشتر علاقوں سے آلائشیں ابھی تک نہیں اٹھائی جاسکی ہیں جبکہ وزیر بلدیات میڈیا پر عوام کی آنکھوں میں دھول جھونک رہے ہیں ۔