نواز شریف کی چائے پینے کی خواہش پوری نہ ہوسکی
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) احتساب عدالت میں نیب ریفرنس کی سماعت کے دوران نواز شریف کی جیل سے باہر کی چائے پینے کی خواہش بھی پوری نہ ہوسکی۔نوازشریف نے جیل سے باہرکی چائے پینے کی خواہش ظاہرکی تھی جسے پورا کرنے کے لیے مسلم لیگ (ن) کے رہنما ناصر بٹ وقفے کے دوران چائے لائے، نواز شریف چائے پینے دیگر لیگی رہنماؤں کے ہمراہ عدالت کے اسٹاف روم گئے لیکن وہاں مناسب جگہ نہ ہونے کے باعث وہ دوبارہ کمرہ عدالت میں پہنچے اوراس سلسلے میں اپنے وکیل سے بات کی تاہم انہوں نے سابق وزیراعظم کو کمرہ عدالت کے آداب کو ملحوظ خاطر رکھنے کا مشورہ دیا۔ سماعت کے دوران سینیٹرغوث محمد نیازی نے گلاس میں پانی لاکر نوازشریف کو دیا جسے ان کے ہمراہ جیل سے آئے گارڈین نے واپس لوٹا دیا، گارڈین نے بعد میں خود پانی لاکر انہیں دیا۔