اسپرے نہ ہونے سے شہری موذی امراض میں مبتلا ہونے لگے

0

کراچی(رپورٹ:محمد نعمان اشرف) سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ اور ڈی ایم سیز کی نااہلی سے آدھا شہر کچرے و غلاظت کے ڈھیر میں تبدیل ہوگیا ہے، جہاں چونے کا چھڑکاؤ اور جراثیم کش اسپرے نہ ہونے سے شہری موذی امراض میں مبتلا ہورہے ہیں۔ ضلع وسطی، کورنگی اور ملیر کے درجنوں مقامات سمیت مضافاتی علاقوں میں صفائی کی صورت حال نہایت ابتر ہے۔ ’’امت‘‘ کی جانب سے شہر کے مختلف علاقوں کا سروے کیا گیا۔ کورنگی ڈھائی نمبر، 3نمبر، 4نمبر، کھڈی اسٹاپ، پی این ٹی سوسائٹی، الواسع ٹاؤن، اللہ والا ٹاؤن، بھٹائی کالونی، کورنگی کے ڈی اے اسکیم میں جامع مسجد رحمت،جامع مسجد گلزار فاطمہ اوررشیدیہ مسجد کے اطراف کچرے کا ڈھیر لگا ہوا ہے، جس سے عبادت گاہوں میں تعفن پھیل رہا ہے، جس سے نمازی اذیت میں مبتلا ہیں۔ لانڈھی 4،بابر مارکیٹ، فور سی، بنگالی پاڑہ اورچراغ ہوٹل کے اطراف بھی کچرے کے ڈھیر لگے ہیں۔ اسی طرح ملیر، لیاقت آباد، گارڈن، رنچھوڑلائن، صدر، بلدیہ، کیماڑی، مواچھ گوٹھ، سلطان آباد، شاہ فیصل، ماڑی پور، مشرف کالونی، بنارس، لسبیلہ، کالا پل، قیوم آباد، پرانا گولیمار،لائنز ایریا، بزرٹہ لائن، منظور کالونی، بلال کالونی، قائدآباد، رزاق آباد، گلشن حدید، چنیسر گوٹھ، محمودآباد، اعظم بستی، گرین ٹاؤن، ڈرگ روڈ، شیریں جناح کالونی، مچھر کالونی، نیو کراچی، ناظم آباد، نارتھ ناظم آباد، مومن آباد، ہزارہ کالونی، فقیر کالونی، حنیف آباد، اورنگی ٹاؤن سیکٹر 4،سیکٹر 10،حسین آباد، فرید کالونی، محمد نگر، سیکٹر 11،زیڈ ایم سی، نشان حیدر چوک، داؤد چوک، صابری چوک، خواجہ غریب نواز، فیض عام کالونی، قائم خانی کالونی، رحیم شاہ کالونی، توحید محلہ، طوری بنگش، سیکٹر ساڑھے 11،ڈی بلاک، آئی بلاک، جی بلاک، محمد خان کالونی، بلاک ایچ، غازی آباد، جرمن اسکول، منصور نگر، اجتماع گاہ، کرسچن کالونی، ایچ اسٹاپ، بابا ولایت شاہ کالونی، ریئس امروہی کالونی، یعقوب آباد، چشتی نگر، راجہ تنویر کالونی، سیکٹر15،بنگلہ بازار، تھورانیہ گوٹھ، موریا گوٹھ، محمد خان گوٹھ، گنور گبول گوٹھ اور پی سی ایس آئی آر سوسائٹی ، حاجی رمضان گوٹھ، پلاری گبول گوٹھ، چھتہ علی گبول گوٹھ، قاسم گبول گوٹھ، بلوچ خان گوٹھ ، حیدر بخش گبول گوٹھ، سچل گوٹھ، شرگوٹھ،سیتا نگر گوٹھ، بلاول شاہ نورانی گوٹھ، مارواہ اور رضوان سوسائٹی جبکہ وارڈ 4میں ایوب گوٹھ سمیت متعدد علاقوں میں کچرے اور غلاظت کے ڈھیر لگے ہیں۔ متاثرہ علاقوں کے بیشتر مقامات پر قربانی کے بعد چونا چھڑکا گیا، نہ ہی ان علاقوں میں جراثیم کش اسپرے کیا گیا ہے، جس کی وجہ سے علاقہ مکین خطرناک بیماریوں میں مبتلا ہورہے ہیں۔ پیر کے روز سراج الدولہ کالج کے طلبہ نے روڈ بلاک کرکے ریحان ہاشمی اور ضلع انتظامیہ کیخلاف شدید احتجاج اور نعرے بازی کی۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ بلدیہ وسطی کی نااہلی سے سراج الدولہ کالج کے طلبہ نے گندگی کی وجہ سے درس گاہ کا رخ کرنا چھوڑ دیا ہے۔ طلبا نے وزیربلدیات سعید غنی نے مطالبہ کیا کہ نا اہل بلدیاتی نمائندوں کیخلاف فوری کارروائی کی جائے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More