واٹر کمیشن – ندی پر پارکنگ بنائے جانے پر سپر اسٹور کو نوٹس

0

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) سپریم کورٹ کے حکم پر قائم واٹر کمیشن نے گلشن اقبال میں لیاری ندی پر امتیاز سپر اسٹور کی پارکنگ بنانے پر سیکریٹری لوکل گورنمنٹ ،ڈائریکٹر جنرل کراچی ڈولپمنٹ (کے ڈی اے)، ایڈیشنل آئی جی کراچی ، امتیاز سپر مارکیٹ اور ٹریفک پولیس حکام کو نوٹس جاری کردیے۔ ،امتیاز اسٹور انتظامیہ اور حکام بتائیں کس قانون کے تحت ندی پر پارکنگ بنائی گئی ؟ کمیشن نے 29اگست کووضاحت طلب کرلی۔ پیر کو سندھ ہائی کورٹ میں سپریم کورٹ کے حکم پرقائم آب فراہمی و نکاسی کمیشن کے سربراہ جسٹس (ر) امیر ہانی مسلم نے سماعت کی۔ دوران سماعت گلشن اقبال میں لیاری ندی پر امتیاز سپر اسٹور کی پارکنگ بنانے پر کمیشن نے برہمی کا اظہا کیا۔کمیشن کے سربراہ جسٹس (ر) امیر ہانی مسلم نے کہا کہ ندی اور نالوں پر پارکنگ غیر قانونی ہے۔کمیشن نے امتیاز سپر مارکیٹ کے مالک کو کل پیش ہونے کا حکم دے دیا۔دوران سماعت کوٹری مل ایریا کی فیکٹریوں کے مالکان کمیشن کے روبرو پیش ہوئے۔ دوارن سماعت سیپٹک پلانٹ نہ ہونے کے سبب سربراہ واٹر کمیشن نے برہمی کااظہار کیا۔ دوران سماعت کمیشن کے سربراہ نے استفسار کیا کہ فیکٹریاں قائم کرتے وقت سیپٹک پلانٹ اور واٹر ٹریٹمینٹ پلانٹ کیوں بنوائے گئے۔ ٹریٹمینٹ پلانٹ اور سیپٹک پلانٹ لگانے کےلئے فرٹفسی مالکان کی جانب سے مہلت کی استدعا کی گئی۔ سربراہ واٹر کمیشن نے شوگر ملوں کے متعلق ریسرچ رپورٹ دس دنوں کے اندر پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More