وزیراعظم کراچی اورحیدر آباد کی مردم شماری کالعدم قراردیں۔مصطفیٰ کمال

0

کراچی( ایجنسیاں)پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کراچی اورحیدر آباد کی مردم شماری کو کالعدم قر ار دے کر دوبارہ گنتی کے احکامات جاری کریں۔کراچی کے 70 لاکھ آبادی کو کم شمار کرکے اس کی نسل کشی کی گئی ہے۔وزیر اعظم عمران خان پاکستان کے چار وں صوبوں میں بلدیاتی حکومتوں کو مکمل اختیارات اور وسائل منتقل کرائیں۔سر دار اختر مینگل نے جس طرح ایوان میں بلوچستان کے لاپتہ افرادکا مقدمہ پیش کیا۔خالد مقبول صدیقی بھی لاپتہ مہاجروں کا مقدمہ پیش کریں، جو لوگ سمجھتے تھے پی ایس پی 25 جولائی کو ختم ہوگئی۔انہیں مایوسی ہوگی۔پی ایس پی این اے 243 سمیت تمام ضمنی انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی۔وہ پاکستان ہاؤس میں پریس کانفرنس کررہے تھے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More