مقبوضہ وادی میں مزید 20ہزار بھارتی فوجی تعیناتی کا فیصلہ

0

لاہور(نمائندہ امت)مقبوضہ کشمیر میں بھارتی وزارت داخلہ نے وادی کشمیر کے حساس علاقوں میں مزید 20ہزار ہندوستانی فوجی تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور امرناتھ یاتراکیلئے تعینات 202کمپنیوں کو سری نگر، بڈگام، گاندر بل، بارہمولہ، سوپور، کپواڑہ، بانڈی پورہ، شوپیاں اور اونتی پورہ میں بھیجنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔مزیدبھارتی فوج تعینات کرنے کا ایک مقصد دفعہ 35اے ختم کرنے کی سازشوں کیخلاف احتجاجی تحریک کو کچلنے کی کوشش بھی بتایا جاتا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی وزارت داخلہ کی جانب سے بیس ہزار فورسز اہلکار تعینات کرنے کی منظوری آنے والے دنوں میں بلدیاتی اور پنچایت انتخابات کے دوران سکیورٹی انتظامات کے نام پر بھیجے جارہے ہیں۔ اس سلسلہ میں ریاستی گورنر نے ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی سےبھی ملاقات کی ہےاور جلد پنچایت انتخابات کے حوالہ سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کیا جارہا ہے۔ امت کی رپورٹ کےمطابق ابھی پنچایت انتخابات کا اعلان نہیں کیا گیا لیکن بیس ہزار فوجی سکیورٹی انتظامات کے نام پر پہلے ہی بھیجنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے جس کا ایک مقصد دفعہ 35اے کیخلاف جاری عوامی تحریک کو کچلنے کی مذموم کوشش بتایا جاتا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More