تعمیرات کے دوران رشوت وصولی پر عدالت برہم۔ایس ایچ او میمن گوٹھ کو نوٹس
کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ نے تعمیرات کے دوران پولیس کی رشوت وصولی اور ہراساں کرنے کے خلاف دائر درخواست پر میمن گوٹھ تھانے کے ایس ایچ او کونوٹس جاری کردیئے ہیں۔عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے کہا کہ گھروں کی تعمیرات کے دوران پولیس نے ہراساں کیا، تو سخت کارروائی ہوگی۔شہریوں کو تنگ کرنے پر ایس ایچ او کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے گا۔