کشمیریوں کو اقلیت بنانے کا بھارتی خواب کبھی پورا نہیں ہوگا- معراج الہدیٰ
کراچی ( اسٹاف رپورٹر) امیر جماعت اسلامی سندھ ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر پر قابض بھارتی سامراج اپنے آئین کی دفعہ35اے کو منسوخ کرکے وادی کشمیر میں غیر کشمیریوں کو زمین خریدنے کا حق دے کر انہیں اقلیت میں تبدیل اور اسرائیل کی طرح فلسطین بنانا چاہتا ہے۔