جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ہر قسم کے پروٹوکول پر پابندی عائد
کراچی (خبرایجنسیاں) کسٹم حکام نے جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر ہر قسم کے پروٹوکول پر پابندی عائد کردی ہے۔کسٹم حکام کی جانب سے تمام متعلقہ افسران کو جاری کیے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ کسی بھی مسافر کو پروٹوکول فراہم نہیں کیا جائے۔ تمام مسافروں کو اسٹینڈرڈ آپریٹنگ پروسیجر کے تحت عمل کرنا ہوگا۔ تمام افسران کو اس پر سختی سے عملدرآمد کرنے کی ہدایت دے دی گئیں۔ عمل نہ کرنیوالوں کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔