عمران نےاسمبلی میں منت کیلئے زرداری کے پاس بھیجا۔عامرلیاقت
کراچی ( مانیٹرنگ ڈیسک)تحریک انصاف کے ایم این اے عامر لیاقت حسین نے کہا ہے کہ میں قومی اسمبلی میں عمران خان کے کہنے پرآصف زرداری کے پاس گیا تھا ،عمران خان نے مجھے کہا تھا کہ میں آصف زرداری کے پاس جاؤں اور ان سے اپوزیشن کے احتجاج میں حصہ نہ لینے کا کہوں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو میں عامر لیاقت نے کہا وزیر اعظم عمران خان باربار بلانے کے باوجو کراچی میں نہیں آرہے اور میری بات کا جواب نہیں دے رہے، تحریک انصاف میں طوفان اٹھ رہاہے ۔انہوں نے کہا تحریک انصاف کی جانب سے کہا گیا تھا کہ گورنرہاؤس میں اجلاس نہیں ہونگے لیکن اب اجلاس گورنر ہاؤس میں ہور ہے ہیں۔ انہوں نے کہا تحریک انصاف میں شیڈو منسٹری جیسا کچھ ضرورہے ۔ میں نے اپنے حلقے میں الیکشن عمران خان کی وجہ سے نہیں جیتا۔