لاہورمیں کروڑوں کی ریلوےاراضی واگزار

0

لاہور ( ایجنسیاں) پاکستان ریلوے انتظامیہ نے قبضہ مافیا کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے کروڑوں مالیت کی ریلوے اراضی واگزار کر آپریشن کے ودران مظاہرین نےمزاحمت کر نے پر ریلوے پولیس کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر کو زخمی کر دیا گیامظاہرین نے رنگ روڈ کو بلاک کر کے وزیر ریلوے کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور خواتین سینہ کوبی بھی کرتی رہیں ریلوے انتظامیہ نے ریلوے پولیس کی مدد سے ہربنس پورہ کے علاقے بلمقابل لاہور رنگ روڑ ریلوے کی ساڑھے 6مرلہ کمرشل زمین واگزار کروانے کے لئے کرین اور بلڈوزر کے ساتھ آپریشن شروع کیا تو وہاں مقیم مرد اور خواتین نے مزاحمت شروع کر دی ۔ ریلوے حکام کے مطابق ریلوے کی قیمتی زمین پر قبضہ مافیا نے دوکانیں بنا رکھیں تھیں۔تاہم آپریشن کر کے زمین واگزار کروا لی جس کی مارکیت ویلیو فی مرلہ 15لاکھ روپے ہے۔ اس طرح ریلوے انتظامیہ نے قبضہ مافیا کے خلاف کاروائی کر کے ساڑھے 97لاکھ مالیت کی قیمتی کمرشل زمین واگزار کروالی ہے۔ آپریشن کے دوران مظاہرین نے مزاحمت کرتے ہوئے ریلوے پولیس کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر نثار بٹ کو زخمی کر دیا۔مقیم مرد اور خواتین نے احتجاج کرتے ہوئے رنگ روڈ بلاک کردیا ۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ 40سال سے یہاں مقیم ہیں اب ہمیں گھروں سے محروم کر دیا گیا ہے،گھروں کو بلڈوزر سے مسمار کیا جارہا ہے ،وزیر ریلوے نے کہا تھا کہ ہم ریلوے کی کچی آبادیوں کو نہیں گرا ئیں گے مگر اب ریلوے پولیس اور محکمہ ریلوے کی جانب سے کچی آبادیوں کیخلاف آپریشن شروع کر دیا گیا ہے ۔چادر اور چار دیواری کے تقدس کو پامال کیا گیا ۔رہائشیوں نے احتجاج کے دوران وزیر ریلوے شیخ رشید کے خلاف نعرے بازی بھی کی اور خواتین سینہ کوبی بھی کرتی رہیں ۔رنگ روڈ سے ایئر پورٹ جانے اور آنے والوں کو سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More