شیخ رشید کے پروٹوکول کیلئے شہریوں کی موٹرسائیکلیں گرانے والا ٹریفک وارڈن معطل

0

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کے پروٹوکول کے لیے شہریوں کی موٹرسائیکلیں گرا کر انہیں نقصان پہنچانے والے چیف ٹریفک آفیسر (سی ٹی او) محمد بن اشرف نے وارڈن کو معطل کرکے اس کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا۔ اطلاعات کے مطابق شیخ رشید لال حویلی جانے کے لیے بوہڑ بازار سے گزرے تو راستے میں کھڑی موٹر سائیکلوں کی وجہ سے پریشانی ہوئی۔ اس موقع پر ٹریفک وارڈن نے راستہ بنانے کیلئے موٹرسائیکلیں ہٹانے کے بجائے گرانا شروع کردیں۔ جس پر شہریوں نے احتجاج کیا۔ جس پر شیخ رشید نے وارڈن کی سرزنش کے بجائے دروازہ کھول کر شہریوں سے کہا کہ وہ لحاظ کرتے ہیں، ورنہ یہ ساری موٹر سائیکلیں اٹھوا سکتے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More