اقتصادی اصلاحاتی ایجنڈے پرعملدرآمد کیا جائے گا۔اسدعمر

0

اسلام آباد(اے پی پی/مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا ہےکہ حکومت اقتصادی اصلاحاتی ایجنڈے پر عملدرآمد کےلئے تمام مطلوبہ اقدامات اٹھائے گی تا کہ معیشت کو دوبارہ پٹڑی پر ڈالا جا سکے۔ انہوں نے یہ بات عالمی بینک کے نائب صدر برائے جنوبی ایشیاء ہارٹ وگ شافر سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جنہوں نے منگل کو ان سے ملاقات کی۔ اسد عمر نے کہا کہ اقتصادی ترقی میں نجی شعبہ کے کردار کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔ اس موقع پر ہارٹ وگ شافر نے عالمی بینک کی معاونت جاری رہنے کی یقین دہانی کرائی۔دریں اثنا سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ حکومت نے ابھی آئی ایم ایف کے پاس جانے کا فیصلہ نہیں کیاتاہم اگر پاکستان آئی ایم ایف کے پاس گیا تو یہ پہلی مرتبہ نہیں ہوگا۔انہوں نے کہا یہ کہنا حقائق کے برعکس ہے کہ آئی ایم ایف سے پیسہ چین کا قرضہ اتارنے کے لیے لیا جا رہا ہے کیونکہ ہمارے زیادہ تر قرضے چین سے نہیں لیے گئے۔وزیرخزانہ کا کہنا تھا کہ سیکریٹری خزانہ کو ہدایت کی ہے کہ این ایف سی ایوارڈ کا عمل جلد شروع کریں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More