اوبر نے بھارت میں فضائی ٹیکسیاں چلانے پر غور شروع کر دیا

0

نئی دہلی (صباح نیوز)اوبر نے بھارت میں فضائی ٹیکسیاں چلانے پر غور شروع کر دیا ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اوبر 2027سے امریکا میں فضائی ٹیکسی سروس شروع کر رہی ہے اور دنیا بھر میں ابتدائی طور پر 5 ممالک میں یہ سروس متعارف کرائی جائے گی۔ بھارتی وزیر جے انت سنہا نے کہا ہے کہ اوبر نے انہیں بتایا ہے کہ بھارت ان 5ممالک میں سے ایک ہے جس میں اوبر فضائی سروس فراہم کرنے پر غور کررہی ہے۔ رپورٹ کے مطابق فضائی سروس کے لیے اوبر مسافر ڈرونز استعمال کرے گی، اوبر کے مسافر ڈرونز 350کلو میٹر فی گھنٹہ رفتار سے پرواز کریں گے، یہ الیکٹرک سے چلیں گے اور ان سے فضا میں شور بھی نہیں ہوگا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More