ایران نے جوہری معاہدے سے الگ ہونے کا عندیہ دےدیا

0

تہران(امت نیوز) ایران کے رہبراعلیٰ آیت اللہ خامنہ ای نے جوہری معاہدہ ختم کرنے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ڈیل ملک کے مفاد میں نہ رہی تو اس سے دستبردار ہوسکتے ہیں۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق کابینہ اجلاس سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ اگرہم 2015میں ہونیوالے جوہری معاہدے کو ملکی مفاد کے تحت مزید برقرار نہیں رکھ سکتے تو ہمیں اس سے الگ ہوجانا چاہئیے۔ انہوں نے کہا کہ وہ امریکہ کے معاہدے سے دستبردار ہونے کے باوجود یورپ سے مذاکرات جاری رکھنا چاہتے ہیں تاکہ معاہدہ بچایا جاسکے، لیکن ایران کو جوہری معاہدے اور اقتصادی معاملے پر یورپی ممالک سے بہت زیادہ امید نہیں رکھنی چاہیے اور انکے وعدوں کو شک کی نظر سے دیکھنا چاہیے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ میں یہ بات باور کراناچاہتا ہوں کہ ہم امریکی انتظامیہ سے کسی قسم کے مذاکرات نہیں کرینگے جب تک وہ غیر مشروط بات چیت کیلئے تیار نہ ہوجائے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More