وزیرا عظم عمران خان کا اقوام متحدہ اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

0

اسلام آباد (امت نیوز) وزیر اعظم عمران خان نے اقوام متحدہ کے اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا،غیر ملکی میڈیا کے مطابق عمران خان نے یہ فیصلہ ملک کی اقتصادی صورت حال کی بہتری پرتوجہ مرکوز رکھنے کیلئے کیا ۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی بھی گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان کے اقوام متحدہ کے اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا اعلان کر چکے ہیں تاہم اغیر ملکی میڈیا نے اقوام متحدہ کے اجلاس میں وزیر اعظم کے نہ جانے کی وجہ بتائی ہے کہ ان کے نہ جانے کی وجہ دیگر ترجیحات ہیں خاص طور پر اقتصادی صورت حال میں بہتری شامل ہے۔ وزیراعظم ملک کے اقتصادی معاملات کو آگے بڑھانا چاہتے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More