اسٹریٹ کرائمز کیخلاف کریک ڈاؤن مزید تیز کیا جائے- آئی جی سندھ

0

کراچی (پ ر)آئی جی سندھ احمد جاوید سلیمی نے اسٹریٹ کرائمز کے خلاف کریک ڈاؤن مزید تیز کرنے کا حکم دیتے ہوئے افسران سے کہا ہے کہ مفرور اور اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کے لئے انٹیلی جنس بیسز کارروائیوں پر خصوصی توجہ دی جائے۔ شہر میں امن و امان سے متعلق جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ برآمد اسلحے کا ایف ایس ایل لازمی کرایا جائے اور رپورٹ کو ریکارڈ کا حصہ بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اسٹریٹ کرائمز کے خلاف کریک ڈاؤن مزید تیز کرنے کے لئے خصوصی اسکواڈ کو حقیقی معنوں میں فعال کیا جائے اور شہر میں گشت، اسنیپ چیکنگ، پکٹنگ، ریکی، نگرانی، ناکہ بندی اور خفیہ اطلاعات جمع کرنے جیسے عوامل کو ہر سطح پر ٹھوس و موثر بنایا جائے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More