سعید احمدمعطل-طارق جمالی نیشنل بینک کے نئے صدر تعینات

0

اسلام آباد(خبرایجنسیاں)طارق جمال نیشنل بینک کے نئے صدر تعینات ہو گئے ہیں طارق جمالی نیشنل بینک کے سینئر ایگزیکٹو نائب صدر ہیں جبکہ وفاقی حکومت نے نیشنل بینک کے صدر سعید احمد کی معطلی کا نوٹیفکیشن جاری کردیاہے۔تفصیلات کے مطابق وزارت خزانہ نے طارق جمالی کی تقرری کی منظوری دے دی ہے نیشنل بینک کے نئے صدر طارق جمالی کا تعلق بلوچستان سے ہے۔ادھرنیب نےسابق وزیر خزانہ اسحق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے ریفرنس میں سعید احمد کو ملزم نامزد کیا تھا اس حوالے سے بتایا گیا کہ نیب نے سابق اور نگراں حکومت کو مراسلہ ارسال کیا تھا کہ جب تک نیب کی تحقیقات مکمل نہیں ہوجاتی این بی پی کے صدر سعید احمد کو معطل کردیا جائے۔مسلم لیگ (ن) کی سابق اور نگراں حکومت نے نیب کے مراسلہ پر توجہ نہیں دی اور این بی پی کے صدر کو معطل کرنے کا معاملہ زیر التوا رہا ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More