طویل عرصہ ایک ہی جیل میں تعیناب82جیل افسران اور اہلکار تبدیل

0

کراچی( اسٹاف رپورٹ) جیل اصلاحات کے ماسٹر پلان کے تحت پہلے مرحلے میں 3برس سے زیادہ عرصہ ایک ہی مقام پر تعینات رہنے والے 82جیل افسران و اہلکاروں کے تبادلے کردیے گئے ۔14کلرکوں و68 افسران اور اہلکاروں کی نئی تعیناتیوں کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق بعض جیل افسران اور اہلکار25سے 30برس ایک ہی جیل میں تعینات رہے۔تبادلوں سے دہشت گردوں کے نیٹ ورک،بیرونی رابطوں کو توڑنے میں مدد ملے گی۔ذرائع کے مطابق سینٹرل جیل کراچی کو سزایافتہ مجرموں کے لیے مختص کرنے،سیکورٹی پر مامور اہلکاروں کی نفری میں مذید 500 کے اضافہ کا فیصلہ کر لیا گیا ۔ قیدیوں کو عمر کے حساب سے الگ الگ رکھا جائے گا۔ ماسٹر پلان کے تحت اگلے مرحلے میں جیلوں میں گنجائش کے مطابق قیدی رکھنے ،کھانے پینے کے بہتر انتظامات،جیلوں سے منشیات ،تشدد اور رشوت وصولی جیسے واقعات کے خاتمے کے اقدامات کئے جائیں گے۔ اس ضمن میں سپریم کورٹ احکامات اور وفاقی محتسب فریم ورک اور ڈائریکشن دے چکے ہیں۔ڈی آئی جی جیل خانہ جات سندھ ناصر آفتاب نے امت کو بتایا کہ تبدیل کئے جانے والوں میں سے ایک اہلکار1989 دوسرا 1993سے سینٹرل جیل میں تعینات تھا۔تبادلے اہل کاروں و جرائم پیشہ عناصر میں رابطوں کے انکشاف کے بعد کیےگئے۔ فیصلوں پر وفاقی و صوبائی اداروں و حکام کو بھی اعتماد میں لیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ تیار ماسٹر پلان میں بہت سے اقدامات کو مرحلہ وار عملی جامہ پہنایا جائے گا۔نئے قواعد کے تحت اب کوئی افسر و اہلکار ایک برس سے زیادہ کسی جیل میں تعینات نہیں رہے گا۔کراچی کی جیلوں میں قیدیوں کی تعداد 3 گنا سے زائد ہے۔سینٹرل جیل میں1600 کی جگہ 4500 قیدی ہیں۔جیل ریفارم کمیٹی نے ہرضلع میں چھوٹی جیلیں تعمیرکرنے کی سفارش کی ہے ۔جیلوں کی تعمیر کے لیے محکمہ داخلہ اوراین جی اوز سے مدد لی جائے گی۔اضلاع کی جیلوں میں زیر سماعت مقدمات کے ملزمان کو رکھا جائے گا ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More