ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم کے توسیعی منصوبے پر کام شروع

0

پشاور(امت نیوز) خیبر پختونخوا کے دارالحکومت کے ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم کے توسیعی منصوبے پر کام شروع کردیا گیا ہے۔پشاور میں ٹیسٹ اور ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچوں کی نمائندگی کرنے والے ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم کی حالت بھی سدھرنے لگی ہے، پی ٹی آئی کے گزشتہ دور حکومت میں منظور ہونے والے کرکٹ اسٹیڈیم کے توسیعی منصوبے پر کام شروع کردیا گیا ہے، ایک ارب 39 کروڑ روپے کی لاگت سے نیا پویلین ، ہاسٹل اور اکیڈمی کی تعمیر کی جائے گی۔ اسٹیڈیم میں پویلین اور پریس گیلری کو مسمار کیا جانا شروع کردیا گیا ہے جبکہ اسٹیڈیم میں اسکواش کورٹ کو بھی مسمار کرکے کھلاڑیوں کے لیے ہاسٹل کی تعمیر کی جارہی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More